مداخلت کے ثبوت بھارت کو دیتے لیکن وہ مذاکرات کی میز پر نہیں آتا: ملیحہ لودھی

Maliha Lodhi

Maliha Lodhi

نیو یارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان میں بھارتی مداخلت کے مکمل ثبوت اقوام متحدہ کے حوالے کر دئیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہ ثبوت بھارت کو دینا چاہتے تھے لیکن بھارت مذاکرات کی میز پر نہیں بیٹھا۔ پاکستان کا اصولی مؤقف امن ہے۔ پاکستان مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے چاہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر پر پاکستان کا مؤقف بہت واضح ہے۔ ہم یہ مسئلہ دنیا کے ہر فورم پر اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر الزام تراشیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے ان خیالات کا اظہار نیویارک میں دنیانیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔