عدم برداشت پر بیان سے ’دل والے‘ کی کمائی متاثر ہوئی، شاہ رخ

Shah Rukh

Shah Rukh

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ انہوں نے ایسا کچھ نہیں کہا جس پر معافی مانگناپڑے ، بھارت میں عدم برداشت پر دیے گئے بیان سے فلم ’دل والے‘کے کمائی پر فرق پڑا۔

ایک انٹرویو کے دوران شاہ رخ خان نے کہا کہ ان کی کہی ہوئی کئی باتوں کو غلط سمجھا یا غلط انداز میں پیش کیا جاتا ہے ، لیکن وہ جس عمر اور مقام پر ہیں انہیں اپنی باتوں کو وضاحت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

شاہ رخ خان نے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ بھارت میں عدم برداشت سے متعلق بیان پر ہونے والے مظاہروں سے ان کی فلم دل والے کی کمائی بری طرح متاثر ہوئی۔