انٹرا پارٹی انتحابات کسی صورت ملتوی نہیں ہونا چاہئیں۔ انجینئر افتخار چودھری

Iftikhar Chaudhry

Iftikhar Chaudhry

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما انجینئر افتخار چودھری نے اخباری بیان میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور انٹرا پارٹی انتحابات کے الیکشن کمشنر تسنیم نورانی سے مطالبہ کیا ہے کہ انتحابات کو کسی صورت میں ملتوی نہ کیا جائے۔کارکنوں نے گرم جوشی سے آنے والے انتحابات میں حصہ لینے کی تیاری مکمل کر رکھی ہے اور کسی بھی قسم کے پیرا شوٹر ممکنہ شکست بھاگیں نہیں بلکہ ڈٹ کے مقابلہ کریں۔کارکنوں نے ایک عرصے تک انہیں برداشت کیا ہے۔

اب انہیں موقع مل رہا ہے تو چند لوگ انتحابات کو ملتوی کرانے کی سازش کر رہے ہیں۔انجینئر افتخار چودھری نے کہا کہ میں متعدد اجتماعات میں گیا ہوں وہاں کارکنوں میں جو جنوں دیکھنے کو ملا اس سے ثابت ہوا کہ وہ عمران خان کی سوچ کو عملی جامہ پہنانا چاہتے ہیں۔تسنیم نورانی ڈٹ جائیں اور مقررہ تاریخ پر انتحابات کرا دیں۔

انہوں نے کہا تحریک انصاف پاکستان کی واحد پارٹی ہے جو اتنے بڑے پیمانے پر انتحابات کروا رہی ہے۔پلڈاٹ سروے میں یہ نہیں دیکھا گیا کہ جماعت کا رکن بننے کے لئے کتنے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں۔جب کے تحریک انصاف نے ایک ایس ایم ایس کے کے ذریعے آزادی ء رائے فراہم کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کارکن پرجوش ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ عمران خان نے انہیں ایک بار پھر اپنے لیڈر چننے کا موقع دیا ہے۔