نادیدہ قوتیں مذاکرتی عمل کو سبوتاژ کرنے کی درپے ہیں : محمد زبیر صفدر

لاہور : اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد زبیر صفدر نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، نادیدہ قوتیں مذاکرتی عمل کو سبوتاژ کرنے کی درپے ہیں، پاکستان دشمن عناصر ملک میں بدامنی پھیلانے کے لئے مذاکراتی عمل کو طول ددددے رہی ہیں۔ پاکستانی قیادت سنجیدہ فیصلے کرے اور ملک میں بد امنی اور انتشار کو سنجیدگی لے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں کالجز کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ایک سازش کے تحت حالات خراب کئے جا رہے ہیں۔ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں قوم متحد ہو کر ان کوششوں کو ناکام بنائے۔

ایسے موقعے ہر طلبہ کی ذمہ دارایوں میں اضافہ ہو گیا ہے ملک کو بچانے کے لئے طلبہ آگے بڑھ کر کردار ادا کریں۔ ناظم اعلیٰ جمعیت کا مزید کہنا تھا کہ مساجد، گرجا گھروں، بازاروں اور اسکولوں پر حملے کرکے قوم کے اندر انتشار پھیلایا جا رہا ہے۔ انہوں نے آج پشاور میں ہونے والے خود حملے کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نادیدہ قوتیں ملک میں بدامنی پھیلا رہی ہیں ان قوتوں کو ناکام بنانا ہوگا۔ حملے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کر کے عبرت ناک سزا دی جائے۔