آئی فون ہیک کروانے کیلئے 13 لاکھ ڈالر ادا کیے:ایف بی آئی

IPhone hacked

IPhone hacked

لندن (جیوڈیسک) امریکی ادارے ایف بی آئی نے سان برنارڈینو قتل عام میں ملوث رضوان فاروق کا آئی فون کھلوانے کے لئے تیرہ لاکھ ڈالر سے زائد ادا کئے ۔

اس بات کا انکشاف ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی نے لندن میں تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔ میزبان کے سوال کے جواب میں جیمز کومی نے کہا کہ یہ رقم انکی بقیہ ملازمت کے دوران حاصل ہونے والی آمدن سے کہیں زیادہ ہے ۔

یاد رہے سان برنارڈینو میں ذہنی مریضوں کے ادارے میں فائرنگ کے واقعے میں 14 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔