ایران: ایئر ایمبولینس ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 10 افراد جاں بحق

Iran Helicopter Crash

Iran Helicopter Crash

تہران (جیوڈیسک) ایئر ایمبولینس ہیلی کاپٹر کو شیراز سے بیس کلومیٹر دور دہنو کوار گاؤں کے قریب حادثہ پیش آیا۔ ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 10 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

صوبہ فارس کی ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ ناصر چرخ ساز نے کہا ہے کہ ایئر ایمبولینس کا یہ ہیلی کاپٹر ایک سڑک حادثے کے زخمیوں کی مدد کے لیے بھیجا گیا تھا جو دہنو کوار گاؤں کے قریب حادثے کا شکار ہو گیا اور اس میں سوار3 زخمی،6 امدادی کارکن اور ایک ٹیکنیشن جاں بحق ہو گئے۔