ایران نے امریکی شہریوں کو رہا نہ کیا تو سنگین نتائج بھگتنا ہونگے: صدر ٹرمپ

Donald Trump

Donald Trump

نیویارک (جیوڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی ہے کہ اگر ایران میں زیرحراست امریکی شہریوں کو رہا نہیں کیا گیا، تو تہران حکومت کو نئے اور سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہو گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے مطالبہ کیا کہ دس برس قبل گرفتار کئے گئے امریکی شہری رابرٹ لیونسن کو فوری طور پر رہا کرے ۔ لیونسن دس برس قبل ایران میں لاپتہ ہوئے تھے۔

ٹرمپ نے تہران حکومت سے دوہری شہریت کی حامل کاروباری شخصیت سیامک نظامی اور ان کے والد کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔