ایران : ہیوی واٹر ایٹمی ری ایکٹر کو سیمنٹ بھر کر بند کر دیا گیا

Nuclear Reactor

Nuclear Reactor

تہران (جیوڈیسک) ایرانی سرکاری نیوز ایجنسی فارس کے مطابق ایران نے اراک کے مقام پر ہیوی واٹر جوہری ری ایکٹر سے اصل مواد نکال کر اس میں سیمنٹ بھر دیا ہے۔

یہ ری ایکٹر گذشتہ سال ایران کے ساتھ جوہری توانائی پر ہونے والے طویل مذاکرات میں ایک اہم مسئلہ رہا ہے۔

مذاکرات کے نتیجے میں طے ہونے والے معاہدے کے تحت ایران نے اس ہیوی واٹر ری ایکٹر کے مقاصد کو تبدیل کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ ری ایکٹر کے کلیدی حصے کو ختم کرنا اس معاہدے کی تکمیل کا آخری مرحلہ ہے۔