ایران عراق سرحد پر شدید زلزلہ، 61 افراد ہلاک

Iran, Iraq Border Earthquake

Iran, Iraq Border Earthquake

واشنگٹن (جیوڈیسک) اتوار کے روز ایران عراق سرحد پر ایک شدید زلزلہ اور بعدازاں آنے والے جھٹکے کے نتیجے میں کم از کم 61 افراد ہلاک ہوئے۔

ایرانی سرحد پر اتوار کی رات آنے والا یہ 7.3 شدت کا زلزلہ حلبجہ کے مشرقی عراقی کردستان کے شہر کے باہر آیا۔ اس کے جھٹکے ترکی اور اسرائیل تک محسوس کیے گئے۔

ابتدائی زلزلے کے بعد 5.3 شدت کا جھٹکا آیا، جس سے خوف زدہ دیہاتی اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔

ایران کے ایک خبر رساں ادارے نے 61 ہلاکتوں کی اطلاع دی ہے، جب کہ عراق میں کم از کم چار ہلاکتوں کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

دونوں ملکوں کے حکام نے بتایا ہے کہ جانی اور مالی نقصان میں اضافے کا امکان ہے، ایسے میں جب امدادی کارکن چھوٹے قصبوں اور دیہات پہنچیں گے، جن میں سے متعدد کو بجلی کی رسد منقطع ہوچکی ہے، جب کہ اُن کا باہر کی دنیا سے مواصلاتی رابطہ کٹ چکا ہے۔

امریکہ کے ارضیات کے سروے کے ادارے نے اتوار کے روز بتایا ہے کہ زلزلہ 1500 کلومیٹر طویل فالٹ لائن کے ساتھ آیا، جو ایران اور عراق کی سرحد کے قریب سے گزرتی ہے۔