ایران سمیت مشرق وسطی کے ممالک میں یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا گیا

 Ashura Day

Ashura Day

تہران (جیوڈیسک) یوم عاشور کے موقع پر ایران کے کئی شہروں میں ماتمی جلوس نکالے گئے جن میں ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی۔ صوبہ کرمان میں یوم عاشور کا سب سے بڑا جلوس بن اب شہر میں نکالا گیا۔ جس میں کئی ہزار افراد شامل ہوئے۔

فضا دلسوز مرثیوں اور یاحسین کے نعروں سے گونجتی رہی۔ عراق کے شہر کربلا میں لاکھوں عزاداروں نے یوم عاشور سوگ میں گزارا جبکہ ماتمی جلوس میں لاکھوں افراد شریک ہوئے۔ فضا المناک مرثیوں سے افسردہ رہی۔ شہادت امام حسین پر افغان دارالحکومت کابل میں بھی یوم عاشور کے جلوس کا اہتمام کیا گیا جس میں مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر دارالحکومت میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔ شام سمیت مشرقی وسطیٰ کے کئی ممالک میں یوم عاشور روایتی انداز میں منایا گیا۔ اس موقع پر مجالس کا اہتمام کیا گیا جبکہ مختلف شہروں میں ماتمی جلوس نکالے گئے۔ شرکاء نے امام عالی مقام کی شہادت پر نوحہ خوانی بھی کی۔