ایران سے جوہری پروگرام پر مذاکرات 15 مئی کو ویانا میں دوبارہ شروع ہوں گے

Iran Nuclear Program

Iran Nuclear Program

برسلز (جیوڈیسک) یورپی یونین نے کہا ہے کہ چھ عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات آئندہ ہفتے ویانا میں دوبارہ شروع ہوں گے۔ یورپی یونین اور ایران کے مصالحت کار 12 مئی کو ملاقات کریں گے۔

ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے کہا ہے دھمکی اور دبائو کے تحت ہونے والے جوہری پروگرام پر مذاکرات کو مسترد کرتے ہیں۔ عہدیداران 15 مئی کو مذاکرات میں شرکت کریں گے۔