ایران کے جوہری پروگرام سمجھوتے پر جلد عملدرآمد ہو گا : جان کیری

John Kerry

John Kerry

واشنگٹن (جیوڈیسک) جان کیری نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ منور ظریف کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی۔

اس میں نہ صرف جوہری معاہدے بلکہ ایران اور سعودی عرب کے تعلقات پر بھی گفتگو ہوئی ہے۔ ایران کے ساتھ معاہدے پر عملدرآمد میں کوئی تاخیر نہیں ہو گی۔

شمالی کوریا کے ہائیڈروجن بم کے تجربے پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ گفتگو کی ہے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ پیانگ یانگ کو مزید اقتصادی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔