ہم ایران کو علاقائی استحکام کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ مائیک پینس

Mike Pence

Mike Pence

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس نے جرمنی میں منعقدہ 53 ویں بین الاقوامی میونخ سکیورٹی کانفرنس کے ذیل میں عراق کے صدر حیدر العبادی ، عراقی کرد علاقائی انتظامیہ کے سربراہ مسعود بارزانی اور یوکرائن کے صدر پیٹرو پوروشینکو کے ساتھ ملاقات کی۔

امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس نے کہا ہے کہ ہم ایران کو علاقائی استحکام کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

وائٹ ہاوس سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق مائیک پینس نے عراق کے وزیر اعظم العبادی کے ساتھ ملاقات میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جاری جدوجہد اور عراقی سکیورٹی فورسز کی حاصل کردہ کامیابیوں کی وجہ سے حیدر العبادی کو مبارکباد دی۔

مذاکرات میں داعش کے خلاف جدوجہد ، عراق کی اقتصادی صورتحال اور موصل کی رہائی کے لئے تعاون جیسے موضوعات پر جامع گفتگو کی گئی۔

عراقی علاقائی کرد انتظامیہ کے سربراہ بارزانی کے ساتھ ملاقات میں مائیک پینس نے کہا کہ ایک متحد، وفاقی اور جمہوری عراق کے لئے امریکہ کا تعاون جاری رہے گا۔

بیان کے مطابق پینس نے داعش کے خلاف جاری جدوجہد کی وجہ سے عراقی علاقائی کرد انتظامیہ کے سربراہ بارزانی کا شکریہ ادا کیا۔