ایران و سعودیہ عالم اسلام کیلئے خطرات پیدا کررہے ہیں‘ راجونی اتحاد

Iran and Saudi Arabia

Iran and Saudi Arabia

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما سردار خادم حسین سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن ودیگر نے کا کہنا ہے۔

دنیا بھر میں جبر کی حکمرانی یعنی داعش کے بڑھتے ہوئے خطرات اور پاکستان میں داعش کی موجودگی کے انکشاف کے باوجود عالمی خطرے کو نظر انداز کرکے سعودیہ و ایران کا باہمی تنازعات میںا لجھنا اور مسلک کی جنگ میں مذہبی اتحاد کو روندنے کا جنون یقینا کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے‘ پاکستان راجونی اتحاد کے رہنماوں نے سعودیہ و ایران سے مسلم اُمہ کے محفوظ مستقبل کیلئے تحمل و بردباری کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شام سے نکلنے والی انتشار و بد امنی کی چنگاریوں نے ایران و سعودیہ سمیت دیگر اسلامی ممالک کو اپنی لپیٹ میں لینا شرو ع کردیا ہے۔

مستقبل میں یہ جنگ صرف اسلامی ممالک تک محدود نہیں رہیگی اسلئے ایران کو ٹھنڈا کرنے کی ذمہ داری روس اٹھانی چاہئے او سعودیہ کو سمجھانے کا بیڑ ہ امریکہ کو اٹھانا چاہئے جبکہ چین ہمیشہ کی طرح غیر جانبدارانہ کردار کی ادائیگی کے ذریعے دونوں فریقین مین مصالحت کی کوشش کرے جبکہ سعودیہ ایران کی مناقشت سے کود دور رکھنا اور امریکہ ‘ روس و چین پر اس مسئلے کے حل کیلئے دباو ڈالنا اور تعاون کرنا ہی پاکستان کے محفوظ مستقبل کیلئے سودمند رہیگا۔