میں، ایران کے موضوع پر امریکہ کی حکمت عملی کو درست خیال نہیں کرتا: امانوئیل ماکرون

Emmanuel Macron

Emmanuel Macron

پیرس (جیوڈیسک) فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون نے کہا ہے کہ میں، ایران کے موضوع پر امریکہ کی حکمت عملی کو درست خیال نہیں کرتا۔

ماکرون نے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد پہلی دفعہ کسی ٹیلی ویژن چینل کی براہ راست نشریات میں سوالات کے جواب دئیے۔

ماکرون نے TF1 ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں شرکت کی اور سال 2015 میں ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری سمجھوتے کے بارے میں امریکہ کے صدر ٹرمپ کی پالیسی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ “میرا نہیں خیال کہ امریکہ ایران کے موضوع پر درست پالیسی پر کاربند ہے”۔

ماکرون نے کہا کہ وہ ایران کے صدر حسن روحانی کی دعوت پر ایران کا دورہ کریں گے تاہم انہوں نے دورے کی تاریخ کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا۔