ایران کے نائب صدر اول جہانگیری کا دورہ ترکی

Jahangiri

Jahangiri

ایران (جیوڈیسک) اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر اول اسحاق جہانگیری ماہ ستمبر میں ترکی کا دورہ کریں گے۔

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے یہ بات ایک نجی ٹیلیویژن سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔جب ان سے ایران کےدورے کے بارے میں سوال پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ ایران کے نائب صدر اوّل اسحاق جہانگیری ماہ ستمبر میں ترکی کے دورے پر تشریف لا رہے ہیں۔

جہانگیری کیساتھ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے علاوہ دہشت گرد تنظیم پی کے کے کیخلاف جدوجہد اور مسئلہ شام کے حل جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور اہم فیصلے کیے جائیں گے۔