ایران عالمی طاقتوں کیساتھ جوہری معاہدے کیلئے پرعزم ہے، حسن روحانی

Hassan Rohani

Hassan Rohani

تہران (جیوڈیسک) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اگر عالمی طاقتیں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں تو 24 نومبر کی ڈیڈ لائن سے قبل حتمی جوہری معاہدہ طے پا جانا ممکن ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ایران عالمی طاقتوں کیساتھ جوہری معاہدے کیلئے پرعزم ہے۔ تاہم اس کیلئے تمام مذاکراتی فریقین کی جانب سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن جوہری توانائی کا حصول ایران کا حق ہے اور دنیا کی کوئی طاقت اسے اپنے حق سے محروم نہیں کرسکتی۔