ایران اور عالمی طاقتوں کا جوہری معاہدہ گیم چینجر ثابت ہوگا ،زرداری

Asif Ali Zardari

Asif Ali Zardari

دبئی (جیوڈیسک) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین جوہری معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ ایران اورعالمی طاقتوں کےدرمیان معاہد ہ سفارت کاری اور مذاکرات کی جیت ہے ، یہ خطے کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا۔ امن ، استحکام اور ترقی کا راستہ مذاکرات اور بات چیت ہے، دشمنی یا عداوت نہیں۔

سابق صدر کا کہنا ہے کہ ایران کا عالمی دنیا سے تعاون خطے میں امن ،استحکام اور ترقی کا باعث بنے گا، معاہدے کی روح کےمطابق اس پرعمل درآمد تمام اسٹیک ہولڈرز کی ذمہ داری ہے۔