ایرانی سفیر نے میڈیا کے خلاف چارج شیٹ کسے پیش کی؟

Mehdi Honardoost

Mehdi Honardoost

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنردوست نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی ذرائع ابلاغ میں ایرانی کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر حسن روحانی کے دورہ پاکستان کے موقع پراخبارات میں ایران مخالف آرٹیکل بڑی تعداد میں شائع ہوئے۔”پاکستان سے شکایت اس لیے نہیں کرتے کہ ہم دیرینہ دوست ہیں۔”

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی سفیرمہدی ہنردوست نے کہا کہ ایران کا پاکستان کے ساتھ طویل بارڈر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ ہفتے پاکستان سے ایران میں داخل ہونے والے دہشت گرد پکڑے مہدی ہنر دوست نے دعوی کیا کہ ان کا ملک بڑی طاقتوں کے سامنے کھڑا رہا ہے جس کی سزا انہیں دی جا رہی ہے۔