ایرانی ڈرون نےخلیج میں امریکی بحری بیڑے کی تصاویر بنائیں

Iran Drone

Iran Drone

تہران (جیوڈیسک) ایرانی ڈرون نے خلیج میں بحری مشقوں کی نگرانی کے دوران امریکی بحری بردار جہاز کی تصاویر کھنچی ہیںا یران کی سرکاری ٹی وی کے مطابق امریکی بحری آبدوز کی یہ تصاویر خلیج میں جاری بحری مشقوں کے دوران لی گئی ہیں۔

ایرانی ڈرون نے امریکی آبدز کے اوپر انتہائی قریب پرواز کرتے ہوئے اس کی واضح تصاویر کھینچی ہیں۔ تاہم امریکی بحری بیڑے کا نام نہیں بتایا گیا ۔

امریکی بحریہ کی ترجمان نکول نے ایران کے اس اقدام کو غیر پیشہ وارانہ اور خلاف معمول قرار دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کی مطابق یہ واقعہ بارہ جنوری کو پیش آیا۔ جب امریکی اور فرانسیسی بحری بیڑے خلیج میں بین الاقوامی سمندری حدود سے گزر رہے تھے۔ایرانی بحریہ خلیج میں جنگی مشقیں کری رہی ہے جو یکم فروری تک جاری رہیں گی۔