ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی کل آسٹریا کا دورہ کریں گے

Hassan Rouhani

Hassan Rouhani

تہران (جیوڈیسک) ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی ایک اعلیٰ سطحی سیاسی و اقتصادی وفد کے ہمراہ کل آسٹریاکا دورہ کریں گے۔

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر روحانی کے دورہ ویانا میں ایران اور آسٹریا کے درمیان اقتصادی تعاون کے روڈ میپ کی دستاویزات کو آخری شکل دی جائے گی جبکہ مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔