ایرانی صدر روحانی او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے ترکی پہنچ گئے

Hassan Rouhani

Hassan Rouhani

استنبول (جیوڈیسک) ایران کے صدر حسن روحانی ترکی کے شہر استنبول پہنچ گئے۔ ایرانی صدر آج سے استنبول شروع ہونے والے اسلامی ملکوں کی تنظیم او آئی سی کے اجلاس میں شرکت اور خطاب کریں گے۔

اس موقع پر وہ مختلف ملکوں کے سربراہوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ او آئی سی کے تیرہویں اجلاس میں فلسطین اور شام کے بحران کا ایجنڈا میں سر فہرست ہے۔