عراق : امریکی طیاروں کی بمباری، داعش کا خفیہ خزانہ تباہ

Baghdad Blast

Baghdad Blast

بغداد (جیوڈیسک) عراق کے شہر موصل میں امریکی فضائی حملے میں داعش کی لاکھوں ڈالرز مالیت کی رقم جل کر راکھ ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون نے تصدیق کی ہے کہ عراق کے شہر موصل میں نقد رقم کے سٹور پر امریکا کی ایک فضائی کارروائی سے لاکھوں ڈالر مالیت کے برابر رقم جل کر راکھ ہو گئی۔

پینٹاگون کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ نقد رقم غیر قانونی سرگرمیوں سے حاصل کی گئی تھی جن میں تیل کی فروخت، لوٹ مار اور بھتہ خوری شامل ہیں۔ حکام کے مطابق یہ نہیں معلوم کہ کتنی رقم تباہ ہوئی یا وہ کس کرنسی میں تھی۔

مگر انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی نقد رقم رکھنے کے سٹور پر امریکی فضائی کارروائی کی جا چکی ہے۔