عراقی فوج نے شدید جھڑپ کے بعد داعش سے رمادی کا قبضہ چھڑا لیا

Iraq Army

Iraq Army

بغداد (جیوڈیسک) عراقی فوج نے رمادی شہر میں سرکاری کمپاؤنڈ پر قبضہ کرکے داعش کے جنگجوؤں سے سرکاری عمارتیں خالی کروالیں جب کہ عراقی فوج نے فلوجہ شہرمیں 300 جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

عراقی فوج نے ایک بڑی زمینی کارروائی کرتے ہوئے داعش کے جنگجوؤں سے رمادی شہرکا قبضہ چھڑا لیا جب کہ جنگجوؤں نے اہم ٹھکانے چھوڑ کر فرار کا راستہ اختیار کرلیا۔ عراقی فوج کے ترجمان کے مطابق داعش کے تمام جنگجو علاقہ چھوڑ کر فرار ہوگئے اور اب فوج کو کسی مزاحمت کا سامنا نہیں جب کہ شہر میں جاری آپریشن آئندہ چند گھنٹوں بعد مکمل کرلیا جائے گا۔

دوسری جانب عراقی فوج نے داعش کے زیراثرشہر فلوجہ سے بھی قبضہ چھڑا کر300 جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

عراقی ملٹری انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے مطابق کارروائی کے دوران داعش کا اہم کمانڈرسامی بدوی العساوی بھی رمادی اسپتال کے قریب فضائی حملے میں ہلاک ہوگیا ہے جو فلوجہ کا سیکیورٹی انچارج تھا جب کہ فضائی حملے میں داعش کے متعدد مراکز کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔