عراق پر فوج کشی بڑی غلطی تھی، جارج بش 11 ستمبر کے حملے روکنے میں ناکام رہے، ڈونلڈ ٹرمپ

Donald Trump

Donald Trump

واشنگٹن (جیوڈیسک) ریپبلکن پارٹی کے صدارتی دوڑ میں شامل اہم امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے عراق پر فوجی کارروائی کو ایک بڑی غلط قرار دیا ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سی بی ایس ٹی وی پر ایک مباحثے کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا جارج بش 11 ستمبر کے حملوں کو روکنے میں ناکام ثابت رہے۔

جارج بش کے بھائی جیب بش مشتعل ہوگئے اور انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو بیمار اور تھکا ہوا قرار دیدیا۔