عراق، تازہ حملے میں 5 افراد ہلاک

Iraq Attacks

Iraq Attacks

بغداد (جیو ڈیسک) سیکورٹی حلقوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق شعب علاقے میں ایک فوجی چیک پوسٹ پر اس کار بم حملے میں 9 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں

تین جولائی کے روز 292 افراد کے دہشت گرد حملوں میں ہلاک ہونے والے عراق میں حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دارالحکومت بغداد میں رونما ہونے والے تازہ حملے میں فوجیوں سمیت 5 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

سیکورٹی حلقوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق شعب علاقے میں ایک فوجی چیک پوسٹ پر اس کار بم حملے میں 9 افراد زخمی بھی ہو گئے ہیں۔ خیال رہے کل بغداد کے ایک بازار میں ایک کار بم دھماکے سے 7 افراد ہلاک جبکہ 30 زخمی ہو گئے تھے۔ سیکورٹی کا فقدان ہونے والے شہر میں اکثر و بیشتر دہشت گرد حملے ہوتے رہتے ہیں۔