عراق : بغداد میں بم دھماکے میں مرنیوالوں کی تعداد 16 ہو گئی

Iraq Bomb Blasts

Iraq Bomb Blasts

بغداد (جیوڈیسک) عراق کے شہر بغداد میں ہونے والے بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد سولہ ہو گئی۔

بغداد کے شمال مشرقی علاقے میں بارودی مواد سے بھری کار دھماکے سے اڑ گئی۔ واقعے میں سولہ افراد ہلاک جبکہ اڑتالیس زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے، ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے، دھماکے سے قریبی عمارتوں اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچا، درجنوں گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔ سیکورٹی فورسز واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔