عراق میں 2 بم دھماکوں میں 23 افراد ہلاک، 61 زخمی

Iraq Bombing

Iraq Bombing

بغداد (جیوڈیسک) عراق کے دارالحکومت میں یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکوں میں کم از کم 23 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے شہر بغداد میں یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکوں میں 23 افراد ہلاک جبکہ 61 زخمی ہوگئے ہیں۔ عراق کے وزارت دفاع نے دھماکو ں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پہلا دھماکا بغداد کے مرکزی علاقے کرادہ کے ایک بازار میں ہوا جہاں خود کش بمبار نے دھماکا خیز مواد سے بھری کار کو عید کی خریداری میں مصروف عوام میں آکر اڑا دیا، دھماکے سے 20 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوئے۔

حکام کے مطابق دوسرا دھماکا تجارتی علاقے الشباب کی الشلال مارکیٹ میں ہوا۔ دھماکے میں 3 افراد ہلاک جب کہ 21 افراد زخمی ہوئے۔ سرکاری حکام کے مطابق الشلال میں ہونے والا دھماکا دیسی ساختہ بم کی مدد سے کیا گیا جو بازار میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکوں کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔