عراق میں 36 لاکھ بچوں کی زندگی خطرے میں ہے: اقوام متحدہ

United Nations

United Nations

نیویارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کی بہبود اطفال کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ عراق میں 36 لاکھ بچوں کو موت، چوٹ، جنسی تشدد، اغوا اور مسلح گروپوں میں بھرتی کیے جانے جیسے سنگین خطرات کا سامنا ہے۔ تمام فریقوں سے مطالبہ کیا گیا وہ عراقی بچوں کے حقوق کی حفاظت کریں۔

یونیسیف نے کہا کہ گزشتہ 18 مہینوں کے دوران عراق میں موت کے سنگین خطرات اور دوران جنگ استحصال کا شکار ہونے والے بچوں کی تعداد میں 1.3 ملین کا اضافہ ہوا ہے۔ اس رپورٹ میں عراق کو ’بچوں کے لیے دنیا کا خطرناک ترین ملک‘ قرار دیا گیا ہے۔

مزید برآں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2014ءمیں عراق کے شمال اور مغربی وسیع علاقوں پر پر’اسلامک اسٹیٹ‘ کے قبضے اور اس شدت پسند گروہ کے جہادیوں کے خلاف ہونے والے فوجی آپریشن کے ’المناک اثرات‘ مرتب ہوئے ہیں۔ عراق میں اس وقت 4.7 ملین بچوں کو انسانی امداد کی ضرورت ہے۔