عراق میں جھڑپوں میں 112 جنگجو، دھماکوں میں 15 افراد جاں بحق

Iraq Attack

Iraq Attack

ماسکو (جیوڈیسک) عراق میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں کے دوران داعش کے 112 جنگجو ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو گئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق داعش نے صوبہ الانبار میں تازہ لڑائی کو ’’عروس المعارک‘‘ کا نام دیا تھا مگر انھیں اس لڑائی میں بدترین جانی نقصان سے دوچار ہونا پڑا، عراقی شہر طرمیہ میں ہونے والے بم دھماکوں میں15فراد جاں بحق ہوگئے۔

دوسری طرف بغداد میں نامعلوم نقاب پوشوں نے ترکی سے تعلق رکھنے والے 18 تعمیراتی ورکرز کو اغوا کر لیا ہے، ادھر داعش کے جنگجوؤں نے شامی شہر تدمر (پالمیرا) میں مزید 3 قدیم مقبرے تباہ کر دیے ہیں، شام میں قدیم دور کے یہ وہ واحد مقبرے تھے جو قدرے بہتر حالت میں تھے۔