عراق: اتحادی افواج کے دو فضائی حملوں میں 20 افراد ہلاک

Iraq attacks, 20 people killed

Iraq attacks, 20 people killed

موصل (جیوڈیسک) عینی شاہدین کے مطابق طیاروں نے داعش کے کمانڈر اور اسکے بیٹے کے گھروں کو نشانہ بنایا۔ حملے میں قریبی گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

مقامی وقت کے مطابق بمباری سہ پہر تین بجے کے قریب کی گئی۔ گذشتہ ایک برس سے موصل داعش کے کنٹرول میں ہے اور عراقی فورسز امریکا اور اسکے اتحادیوں کی مدد سے اسکا قبضہ چھڑانے کے لئے جنگ لڑ رہی ہیں۔