عراق کے مختلف شہروں میں خودکش حملے، سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 29 افراد ہلاک

IRAQ

IRAQ

بغداد (جیوڈیسک) عراق کے مختلف شہروں 5 خود کش حملوں کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پہلا خودکش حملہ جنوبی صوبے کے ہوٹل میں ہوا جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ دوسرا حملہ بھی ہائی وے پر واقع ہوٹل میں ہوا جس میں 27 افراد زخمی ہوئے۔ سیکیورٹی حکام کےمطابق تیسرا خود کش حملہ عراقی شہر بسرا میں کیا گیا جہاں حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی دھماکے سے اڑادی جس میں 5 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق تیسرا حملہ دارالحکومت بغداد میں ہواجہاں خود کش حملہ آور نے اپنی گاڑی سیکیورٹی چیک پوسٹ سے ٹکرادی جس کے باعث 6 فوجی اہلکار ہلاک اور 13 زخمی ہوگے جب کہ مشہد کے علاقےمیں بھی خود کش حملہ آور نے سیکیورٹی ہیڈکوارٹر سے اپنی گاڑی ٹکرادی جس کے نتیجے میں 4 اہلکار مارے گئے۔