عراق: داعش نے 17 افراد کے سر قلم کر دئیے

ISIS People Beheading

ISIS People Beheading

بغداد (جیوڈیسک) شمالی عراق میں داعش کے جنگجوئوں نے سترہ افراد کے سر قلم کر دئیے۔

العبید قبیلے کے ایک لیڈر شیخ انور العاسی نے بتایا کہ کرکوک میں داعش نے سترہ افراد کے سر قلم کر کے انہیں سزائے موت دیدی۔

یہ دھمکی بھی دی کہ ان افراد کے لواحقین نے ان کے سر اٹھانے کی کوشش کی تو انہیں بھی مار دیا جائیگا۔