عراق میں کرد باغیوں کے اہداف پر ترک فضائیہ کی بمباری

Turkish  Air Force

Turkish Air Force

عراق (جیوڈیسک) ترکی نے ایف سولہ جنگی طیاروں سے اپنی سرحد کے قریب عراق کے پہاڑی علاقے کرکوک میں کردش ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے اراکین کو نشانہ بنایا۔ ترکی کے سرکاری میڈیا کے مطابق شمالی عراق میں بدھ کی صبح ترک فضائیہ کی کارروائی میں 20 کرد جنگجو مارے گئے۔

خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق ترکی نے ایف سولہ جنگی طیاروں سے اپنی سرحد کے قریب عراق کے پہاڑی علاقے کرکوک میں کردش ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے اراکین کو نشانہ بنایا۔
ترک حکومت اور ’پی کے کے‘ کے درمیان دو سال تک جاری رہنے والا امن عمل جولائی 2015ء میں ختم ہو گیا تھا۔

شمالی عراق میں ’پی کے کے‘ ٹھکانوں کے علاوہ ترکی اپنے ملک کے جنوب مشرق میں کرد علاقے میں بھی اس سے قبل جنگی طیاروں کی مدد سے کارروائی کرتا رہا ہے جب کے باغیوں کی طرف سے ترکی کی سکیورٹی فورسز پر بھی مہلک حملے کیے جاتے رہے ہیں۔

ترکی میں بغاوت کی ناکام کوشش کے بعد ’پی کے کے‘ اہداف کے خلاف یہ پہلی فضائی کارروائی تھی۔ واضح رہے کہ ترکی میں ناکام بغاوت کے بعد ملک بھر میں بڑے پیمانے پر گرفتاریاں جاری ہیں ناکام بغاوت میں کردار کے شبہے میں فوج اور پولیس کے اعلیٰ افسران کی گرفتاریوں کے علاوہ تعلیم کے شعبے سے وابستہ افراد خاص طور پر ہزاروں اساتذہ کو بھی برطرف یا معطل کر دیا گیا ہے۔