عراق : فوجی ہیڈ کواٹر کے قریب خود کش دھماکہ، 18 فوجی ہلاک

Iraq Blast

Iraq Blast

بغداد (جیوڈیسک) غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے صوبہ انبار کے صدر مقام رمادی میں واقع آرمی ہیڈ کواٹر میں تین خود کش حملہ آوروں نے داخل ہونے کی کوشش کی۔

حملہ آوروں کو روکنے کی کوشش کی گئی اور فورسز کی کارروائی میں 2 بمبار مارے گئے جبکہ تیسرے نے خود کو ہیڈ کوارٹر کے مرکزی دروازے کے قریب دھماکے سے اڑا لیا۔

دھماکے کے نتیجے میں 18 اہلکار ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔ یاد رہے رواں سال جنوری میں عراقی فوج نے ایک بڑے آپریشن کے بعد رمادی شہر کو شدت پسند تنظیم داعش سے آزاد کرایا تھا۔