عراق: خود کش حملے اور فضائی حملے، 10 فوجی اور 25 شہری ہلاک

Iraq Suicide Attack

Iraq Suicide Attack

موصل (جیوڈیسک) عراق کے شہر موصل کے مغرب میں دہشتگرد تنظیم داعش کی طرف سے کئے گئے خود کش بم حملوں میں 10 فوجی اور دہشت گرد تنظیم پر کئے گئے فضائی حملوں میں 25 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

عراقی وفاقی پولیس فورسز سے لیفٹیننٹ عادی عبدالوہاب السعیدی نے کہا ہے کہ شہر کے شمال مغربی علاقے رفاعی کی انسداد دہشت گردی یونٹوں پر بم سے مسلح گاڑی سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 3 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

سعیدی نے کہا کہ شہر کے مغربی علاقے ارائب میں بھی انسداد دہشتگردی یونٹوں اور وفاقی پولیس پر بم سے مسلح گاڑی کے ساتھ حملہ کیا گیا جس میں 7 فوجی ہلاک اور 3 فوجی گاڑیاں تباہ ہو گئی ہیں۔

رفاعی کے علاقے میں ایک فوجی طیارے کے حملے میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ۔

حملے میں علاقے کے بعض گھر تباہ ہو گئے ہیں اور 3 بچوں اور 9 عورتوں سمیت 25 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہو گئے ہیں۔

حملہ کرنے والا طیارہ کس ملک کاتھا اس بارے میں تاحال کوئی معلومات موجود نہیں ہیں۔