عراق میں خود کش حملے سے کم از کم 40 افراد ہلاک

Suicide Attacks

Suicide Attacks

فلوجا (جیوڈیسک) عراقی شہر فلوجا میں شادی کی تقریب میں خود کش حملے سے کم از کم 40 افراد ہلاک جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق عراق کے شہر فلوجا میں مقامی پولیس افسر کی شادی کی تقریب میں خودکش حملے میں اب تک کم از کم 40 افراد ہلاک اور 60 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

عراقی حکام نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلوجا کے 35 کلومیٹر جنوب میں واقع ایک قصبے میں مقامی پولیس افسر کی شادی کی تقریب جاری تھی کہ خودکش حملہ آور نے بارودی مواد سے بھری کار کو تقریب کے اندر جاکر اڑادیا جس کے نتیجے میں فوری طور پر 17 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ریسکیو رضاکاروں اور پولیس کی مدد سے زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

تاہم زخمیوں میں سے 23 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے اورتاحال 60 زخمی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی لیکن ہمیں یقین ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش ہی اس حملے میں ملوث ہے۔