امریکہ اور اتحادیوں کے داعش کیخلاف 22 فضائی حملے‘ پرتشدد کارروائیاں بڑھنے کا امکان ہے : کارٹر

Ashton Carter

Ashton Carter

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ اور حامی ممالک کی اتحادی افواج نے عراق میں داعش کے خلاف 22 فضائی حملے کئے۔اتحادی افواج نے جاری ایک بیان میں بتایا کہ عراق میں داعش کے 22 ٹھکانوں پر حملے کئے گئے جس میں سب سے زیادہ 10 فضائی حملے موصل شہر میں کئے گئے۔

موصل شہر کو دہشت گردوں سے آزاد کرانے میں عراقی فوج کی مدد کر رہی اتحادی افواج نے آئی ایس کے ہیڈ کوارٹر اور دیگر نو مقامات پر حملے کر کے بڑی تعداد میں ہتھیاروں کے ذخیرے اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔

ادھر امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے کہا ہے کہ شورش زدہ ملک عراق میں پرتشدد حالات میں اضافے کا قوی امکان ہے۔ کارٹر نے یہ بیان عراق میں ایک امریکی بحریہ کے کمانڈو کی ہلاکت کے تناظر میں دیا ہے۔

امریکی کمانڈو عراق کے شمالی علاقے میں مارا گیا تھا۔ امریکی وزیر دفاع کے مطابق ’داعش کے علاقے کو محفوظ قرار دینے کا مطلب باقی تمام لوگوں کی جان و مال کو مزید خطرات میں ڈالنا ہو گا۔

ایشٹن کارٹر اِس وقت جرمن شہر سٹٹ گارٹ میں داعش کے خلاف قائم امریکی عسکری اتحاد کے رکن ملکوں کی میٹنگ میں شریک ہیں۔