آئرلینڈ کے شہر لمرک کی النور مسجد میں ختم القران کی پرکیف روحانی محفل کا انعقاد

Khatmul ul Quran Mehfil

Khatmul ul Quran Mehfil

لمرک آئرلینڈ (فرخ وسیم بٹ) آئر لینڈ کے شہر لمرک کی النور مسجد میں ختم القران کی پرکیف اور روحانی محفل کا انعقاد ہوا جس میں پاکستانی افغانی بنگلادیشی انڈین صومالیین افریقن اور عربی فرزندان توحید نے بڑے ذوق و شوق اور ایمانی جذبے کے ساتھ کثیر تعداد میں شرکت کی جس میں حافظ فاروق سعید اور حافظ شجاع عرفان نے نماز تراویح اور ختم قران کی سعادت حاصل کی ختم قرآن اور تراویح کے اختتام پر النور مسجد کے امام و خطیب الشیخ محمد عیٰسی نے صحیفہ انقلاب قرآن مجید فرقان حمید کے آفاقی پیغام کی روشنی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اگر امت مسلمہ اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنا چاہتی ہے تو سے قرآن اور صاحب قرآن کی تعلیمات پر عمل کرنا ہو گا۔

قرآن امت مسلمہ کے لیے رشد و ہدایت کا سرچشمہ ہے قرآن ہمیں اخوت بھائی چارہ پیار و محبت ایثار و قربانی اور امن کا درس دیتا ہے آپ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جس طرح ہم نے پورے ذوق و شوق اور بھرپور ایمانی جذبے سے اس ماہ مسجد کو آباد کیا اور پھر جس طرح ہم نے پورے ماہ بھوکا اور پیاسا رہ کر اپنے آپکو خواہشات نفسانی کی گرفت سے آزاد کرکے نفسانی گھر سے روحانی گھر کی طرف گامزن رہے باقی گیارہ مہینوں میں بھی یہ سارے اعمال اسی طرح جاری رہیں گیں۔

الشیخ محمد عیٰسی نے اپنے مولا کے حضور اپنے گناہوں کی بخشش کے لئے رقت انگیز اجتماعی طور پر خصوصی دعا بھی کروائی جس سے کئی آنکھیں آشکبار بھی ہوئی آخر میں ختم القرآن کی خوشی میں آئرلینڈ کی معروف شخصیات میاں عبدالوحید اور ڈاکٹر عرفان کی طرف سے بہترین میٹھے پکوان مٹھائی اور آب زم زم سے شرکاء کی تواضع بھی کی گئی۔