اسوسی ایشن آف پاکستان آئرلینڈ کے زیراہتمام ‏ڈبلن میں یوم قرار داد پاکستان کی پروقار تقریب کا انعقاد

Pakistan Resolution Day - Ceremony

Pakistan Resolution Day – Ceremony

ڈبلن (فرخ وسیم بٹ) ایسوسی ایشن آف پاکستان آئرلینڈ کے زیراہتمام ڈبلن میں یوم قرار داد پاکستان کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیمات کے عہدے داران کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی سے خواتین و حضرات اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس تقریب کے مہمان خصوصی ایسوسی ایشن آف پاکستان آئرلینڈ کے بانی وسرپرست اور آئرلینڈ کی معروف کاروباری اور ہر دل عزیز شخصیت غلام باری تھے تقریب کا آغاز قاضی خلیل نے تلاوت قرآن پاک سے کیا حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت کے پھول رضوان احمد طور نے پیش کیے جبکہ اس تقریب کی نظامت ڈاکٹر پروفیسر وسیم اختر نے ادا کی تقریب کا باقاعدہ آغاز پاکستانی قومی ترانے سے کیا گیا جس کے احترام میں تمام شرکاء کھڑے رہے قومی ترانے کے اختتام پر پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے فضا گونج اٹھی قیام پاکستان کے موقع پر لاکھوں قربانیوں کا نذرانہ پیش کرنے والے افراد کو خراج تحسین پیش کیا اور کھڑے ہو کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے لیے اللہ پاک کی بڑی نعمت ہے ہمیں اس نعمت کی قدر کرتے ہوئے اس کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا آج کا دن ہمارے لئے تجدید عہد وفا کا دن ہے۔

خاص طور پر ہمیں اس دیار غیر میں بستے ہوئے اپنے بچوں کو 23 مارچ کے حوالے سے آگاہ کرنا ہوگا اور وہ تبھی ممکن ہے جب ہم اس قسم کی قومی تقریبات کا انعقاد کریں گیں جس سے ہمارے بچوں کے دلوں میں وطن عزیز کی محبت اجاگر ہوگئی اور ہمارے اسلاف کی وطن عزیز کے لیے دی جانے والی لاکھوں قربانیوں کو یہ بچے جانے گئے اس تقریب کے چیف آرگنائزر محمود خان نے تمام شرکاء کی آمد پر کلمات تشکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سب خواتین و حضرات کا شکریہ ادا کرتا ہوں کے آپ نے آج کی اس تقریب میں شرکت فرما کر سہی معنوں میں اپنی حب الوطنی کا ثبوت دیا ہے ہمیں اپنے ذاتی تمام اختلافات کو نظرانداز کرکے وطن عزیز کی سلامتی اور بقا کے لئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ہوگا انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں اس موقع پر بالخصوص پاکستانی پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ ان قومی تہوار کی تقریبات کو مکمل کور کرتے ہیں آخر میں ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور شر کا کی تواضع پاکستانی روایتی کھانوں سے کی گئی۔