آئرلینڈ میں پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل اور ان کے حل کیلئے ایک تقریب کا انعقاد

Community Conference Dublin

Community Conference Dublin

آئرلینڈ (علی بٹ قادری) آئرلینڈ میں پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل اور ان کے حل کیلئے ڈبلن میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیمات کے قائدین کے علاوہ کاروباری طبقہ کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں مقررین اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈولنڈ ٹرمت کی طرف سے ساتھ مسلم ممالک پر امریکہ داخلے میں 90 روز کی پابندی اور کینڈا کی ایک مسجد میں دہشت گردانہ حملے پر آئرلینڈ کی پاکستانی کمیونٹی میں شدید تشویش پائی جاتی ہے مغرب میں اسلام فوبیا اور نسل پرستی تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے اور مسلم اقلیتس خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہی ہیں۔

متلقہ حکومتوں کو چاہیے کہ وہ اس سلسلہ میں سخت اقدام اُٹھائیں ساتھ ہی انہوں نے پاکستانی کمیونٹی سے بھی اپیل کی کہ وہ اسلام کی صیح تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے مقامی معاشرے کے افراد کے ساتھ بہترین تعلقات قائم کریں اور اپنے حسن سلوک سے اُن کا دل جیتیں۔

مقررین کا مذید کہنا تھا کہ ہمیں آئرلینڈ میں درپیش مسائل اور ان کے حل کیلئے مشترکہ کوشش کرنی چاہیے ہمارا کسی بھی سیاسی، سماجی یا مذہبی جماعت سے تعلق ہو ہمیں اپنے ذاتی اختلافات کو نظر انداز کرتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

خاص طور پر اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت کی طرف خاص توجہ دیتے ہوئے ان کا اس معاشرے میں زندگی گزارتے ہوئے اپنی ثقافت اور اپنی مذہبی اقدار کو ان کی زندگیوں میں اجاگر کرنا ہو گا تاکہ وہ اس معاشرے میں پرورش پاکر بھی اپنے دین اور اسلامی تعلیمات سے آشنا رہیں اور اس ہماری مذہبی جماعتوں کے قائدین کو اہم رول ادا کرنا ہو گا۔

آخر میں اس تقریب کے میزبان عتیق باجوہ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور پیر شیراز حسین قادری کی خصوصی دعا سے اس تقریب کا اختتام ہوا۔

اس تقریب میں جن اہم شخصیات نے شرکت کی ان میں آئرلینڈ کے معروف قانون دان چوہدری عمران خورشید، امتیاز خان، منہاج القرآن آئرلینڈ کے امیر علامہ محمد عدیل، رضوان طور، معید حامد، قاضی خلیل، عمار علی، محمود خان، افتخار ملک، خالد خان، چوہدری خالد کسانہ اور وسیم بٹ شامل تھے۔

Community Conference Dublin

Community Conference Dublin

Community Conference Dublin

Community Conference Dublin

Community Conference Dublin

Community Conference Dublin

Community Conference Dublin

Community Conference Dublin

Community Conference Dublin

Community Conference Dublin

Community Conference Dublin

Community Conference Dublin

Community Conference Dublin

Community Conference Dublin

Community Conference Dublin

Community Conference Dublin

Community Conference Dublin

Community Conference Dublin

Community Conference Dublin

Community Conference Dublin