عرفان خان نے بالی ووڈ کے تینوں خانز کو پیچھے چھوڑدیا

Irfan Khan

Irfan Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی فلم نگری میں شاہ رخ خان، سلمان خان اورعامر خان کا بول بالا ہے اور ان کی فلمیں 100 اور 200 کروڑ کلب میں شامل ہیں لیکن بالی ووڈ کا ایک خان ایسا بھی ہے جس کی ایک ہی فلم کی کمائی ان تمام پر بھاری ہے اور ہیں عرفان خان جن کی نئی ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ فلم نے کروڑوں نہیں بلکہ اربوں کا بزنس کیا ہے۔

عرفان خان یوں توکئی ہالی ووڈ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں لیکن ان کی حالیہ فلم ’’جراسک ورلڈ ‘‘ تو دنیا بھر میں بزنس کے نئے ریکارڈ قائم کررہی ہے۔ فلم نے ابتدائی دنوں میں ہی دنیا بھر میں 51 کروڑ 10 لاکھ ڈالرکا بزنس کیا ہے۔

جسے اگر بھارتی کرنسی میں تبدیل کیا جائے تو یہ رقم 32 ارب 43 کروڑ 87 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے واضح عرفان خان نے فلم میں ڈائناسورپارک کے مالک کا کردارادا کیا ہے۔