عرفان خان کے ترجمان نے اداکار کی صحت سے متعلق افواہوں کی تردید کر دی

Irfan Khan

Irfan Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار عرفان خان کے ترجمان نے ان کی بگڑتی ہوئی صحت سے متعلق ان کے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ بے بنیاد افواہوں پر کوئی توجہ نہ دیں۔

عرفان خان کے ترجمان کے مطابق عرفان خان کے مداح انکی کی صحت کے متعلق ’سوشل میڈیا اسٹیٹس‘ کو خبر سمجھنے سے باز رہیں۔ اداکار عرفان خان نے گزشتہ ماہ ایک ٹویٹ میں لکھا تھا کہ وہ ’’نیورو اینڈو کرائن ٹیومر‘‘ نامی بیماری میں مبتلا ہیں جو آنتوں کے کینسر کی ایک قسم ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روزبھارتی صحافی عمیر سندھو نے انکشاف کیا تھا کہ عرفان خان کی طبیعت مسلسل بگڑ رہی ہے اور وہ صحت یابی کی جانب جانے کے بجائے مزید بیمار ہوتے جارہے ہیں۔ بھارتی صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ عرفان خان کے انتہائی قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ عرفان خان کینسر کی ابتدائی نہیں بلکہ آخری سٹیج پر ہیں جب کہ ڈاکٹرز کا خیال ہے کہ وہ ایک ماہ سے زیادہ عرصے تک زندہ نہیں رہیں گے۔