عیسی خیل: معمولی جھگڑے پر فائرنگ، 3 افراد ہلاک، 2 زخمی

Firing

Firing

عیسیٰ خیل (جیوڈیسک) میانوالی کےقصبےعیسیٰ خیل میں معمولی جھگڑےپر چند افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل اور 2 کو زخمی کر دیا۔

پولیس کےمطابق میانوالی روڈ پرمسافر کوچ کی موٹرسائیکل سے معمولی ٹکر پرتلخ کلامی ہوگئی، چند منٹ بعدچندمسلح موٹر سائیکل سوار عیسیٰ خیل اڈےپہنچ گئے، جہاں انہوں نےاندھا دھند فائرنگ کردی۔

گولیاں لگنےسےکوچ ڈرائیور خان زمان،دوسری کوچ کا مالک رفیع اللہ خان اور ایک راہگیر مرید احمد موقع پر ہلاک ہو گئے۔فائرنگ کی زد میں آکررکشا ڈرائیور عرفان اور راہگیر عطا محمد شدید زخمی بھی ہوئے ،جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا،ملزم فرار ہو گئے۔پولیس نےمقدمہ درج کرکےان کی تلاش شروع کردی ہے۔