اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 18 جنوری تک ملتوی

Ishaq Dar

Ishaq Dar

اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 18 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

احتساب عدالت میں اسحاق ڈارکے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر عمران شفیق نے ہائی کورٹ کے فیصلے کی کاپی پیش کر دی۔

نیب پراسیکیوٹر عمران شفیق نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 17 جنوری تک اسٹے آرڈر دے رکھا ہے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ہائی کورٹ کے حکم کی کاپی دیکھنے کے بعد سماعت 18 جنوری تک کے لئے ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں اسحاق ڈار کے خلاف آمدنی سے زیادہ اثاثوں پر نیب عدالت میں سماعتیں ہو رہی ہیں جب کہ عدالت مسلسل غیرحاضری پرسابق وفاقی وزیرکو اشتہاری بھی قررا دے چکی ہے۔