اسحاق ڈار کے اثاثوں کی مالیت اڑسٹھ کروڑ، پرویز رشید کے پاس تیرہ لاکھ روپے

Ishaq Dar

Ishaq Dar

اسلام آباد (جیوڈیسک) کونسا سینیٹر کتنا امیر کون ہے سب سے غریب. اراکین سینیٹ کے گوشوارے جاری۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور سینیٹر اعتزاز احسن امیر ترین سینیٹرز میں شامل۔ اسحاق ڈار 68 کروڑ روپے کے اثاثوں کے مالک اور اعتزاز احسن کے پاس 1 ارب 87 کروڑ روپے کی جائیداد۔

وزیر اطلاعات پرویز رشید غریب ترین سینٹر۔ الیکشن کمیشن کے اثاثوں کے مطابق اسحاق ڈار کے زیر استعمال چار گاڑیوں کی مالیت 2 کروڑ 77 لاکھ ہے لیکن اپنے بیٹے کے 11 کروڑ روپے کے مقروض بھی ہیں۔ وزیر خزانہ کا جو کچھ ہے اسی ملک میں ہے بیرون ملک کوئی جائیداد ہے نہ کاروبار۔

اعتزاز احسن 1 ارب 87 کروڑ روپے سے زائد کے اثاثوں کے مالک اور کروڑ روپے سے زائد کا بینک بیلنس بھی ہے۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید 13 لاکھ کے اثاثوں کیساتھ سب سے غریب سینیٹر ہیں۔ رحمان ملک کی 33 کروڑ روپے کی بیرون ملک جائیداد ، پاکستان میں بی ایم ڈبلیو گاڑی کے مالک ہیں۔

چیئرمین سینیٹ رضا ربانی 8 کروڑ 94 لاکھ روپے سے زائد۔ سینیٹر طلحہ محمود 21 کروڑ روپے جبکہ سینیٹر مشاہد اللہ خان کے اثاثوں کی کل مالیت 1 کروڑ 39 لاکھ لیکن ذاتی گاڑی تک نہیں۔