اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس، نیب نے ایس ای سی پی حکام کو طلب کر لیا

Ishaq Dar

Ishaq Dar

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس کے سلسلے میں نیب نے ایس ای سی پی حکام کو طلب کر لیا۔ نیب نے ایس ای سی پی کو اسحاق ڈار کی 7 کمپنیوں کا ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

نیب کا چیئرمین ایس ای سی پی کو جاری کردہ سمن دنیا نیوز نے حاصل کر لیا، ایس ای سی پی حکام کو 23 اگست کو مکمل ریکارڈ کے ساتھ لاہور میں نیب کے دفتر پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیب حکام کی جانب سے اسحاق ڈار، انکی اہلیہ اور بیٹے مجتبیٰ کی کمپنیوں کا بھی ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے۔ یہی نہیں، اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار اور اس کی اہلیہ کی کمپنیوں کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا ہے۔