داعش کے نام سے ٹیکسلا بار کے وکلاء کو موبائل میسجز، ٹیکسلا کچہری کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں

Taxila

Taxila

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) داعش کے نام سے ٹیکسلا بار کے وکلاء کو موبائل میسجز، ٹیکسلا کچہری کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں، وکلاء میں کھلبلی مچ گئی، عدالتی کام ٹھپ، وکلاء کے چیمبرز خالی، کچہری آئے ہوئے افرادکو باہر نکال کر کچہری کو سیل کردیا گیا،ٹیکسلا کچہری میں سیکورٹی ہائی الرٹ ، اطلاع پر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے، کچہری کی سرچنگ کے لئے سراغ رساں کتے منگوالئے گئے ، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بطلب کر لیا گیا،اڈیالہ جیل سے آنے والے قیدیوں کی پیشیاں بھی موخر،صدر بار نے ججز صاحبان کو فوری طور پر واقعہ سے مطلع کیا، سرچ کے بعد ٹیکسلا کچہری کو کلیر کردیا گیا، عدالتی کام تمام دن ٹھپ رہے،میسج کرنے والے کی تصدیق کرنے کے لئے نادرا سے رجوع کرلیا گیا،دھکمی آمیز مسیج بھینے والے کی شناخت امان اللہ ولد صاحب جان ساکن مکان نمبر 11 سٹریٹ نمبر2 انتظار ٹاون ایچ ایم سی ورڈ ٹیکسلاکے نام سے ہوئی ،نادرا ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھار ٹی کی ویری فیکیش کے مطابق مذکورہ شخص کا کارڈ کینسل کیا جا چکا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے معاملہ کی تحقیقات کر رہے ہیں،تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح عدالتی کام شروع ہونے سے قبل ٹیکسلا بار کے چند وکلاء جن میں طاہر محمود راجہ ایڈووکیٹ ، سید اقرار شاہ ودیگر کو کسی شخص کی جانب سے موبائل پر میسیج موصول ہوئے جس پر درج تھا کہ آج ٹیکسلا کچہری کو بم سے اڑا دیا جائے گا،جبکہ یکے بعد دیگر تین چار میسج آتے رہے آخری میسج میں لکھا تھا کہ ابھی ایک گھنٹے بعد ٹیکسلا کچہری میں موت کارقص ہوگا،ادہر وکلاء کی جانب سے فوری طور پر معملہ کی سنگینی کا اندازہ کرتے ہوئے ٹیکسلا بار کے صدر میر ناصر بلال اور جنرل سیکرٹری سید زیشان مہدی کو مطلع کیا گیا جنہوں نے حالات کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر حفظ ما تقدم کے طور پر ٹیکسلا کچہری کو خالی کر لیا جبکہ مین گیٹ پر سیکورٹی بڑھا دی گئی،جبکہ وکلاء بھی چیمبرز میں داخل نہ ہوئے ،واقعہ کی اطلاع پولیس کے حکام کو دی گئی جس پر پولیس افسران بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے،میڈیا سے گفتگو کے دوران ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن کے صدر میر ناصر بلال ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری سید زیشان مہدی کا کہنا تھا کہ ٹیکسلا بار کے چند وکلاء کو صبح دھمکی آمیز میسج موصول ہوئے میسج بھیجنے والا اپنے آپ کو داعش کا ادنیٰ کارکن ظاہر کر رہا تھا،اس ضمن میں فوری طور پر متعلقہ حکام کو آگاہ کیا گیا،میر ناصر بلال کے مطابق مذکورہ تھریڈ سے متعلق خفیہ اداروں کو اطلاع تھی مگر ہمیں متنبہ نہ کیا گیا ،انھوں نے موجودہ حالات کے پیش نظر ٹیکسلا کچہری میں رینجرز تعینات کرنے کا بھی مطالبہ کیا،ادہر مین گیٹ پر سیکورٹی ہائی الرٹ کر کے کس بھی غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ،سراغ رساں کتوں کے زریعے اے سی کے دفتر سمیت تمام ججز کے چیمبرز ، وکلاء کے چیمبرز اور مکمل طور پر کچہری احاطہ کی سرچنگ کی گئی،اور بعد ازاں اسے کلیر کر دیا گیا۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا ِ، واہ کینٹ 0300-5128038