داعش کے خلاف مزید فضائی کارروائی کا اعلان

Missile Launch

Missile Launch

واشنگٹن (جیوڈیسک) لیبیا میں بڑھتی ہوئی امریکی فضائی کارروائیاں داعش کے دہشت گرد گروپ کا صفایا کرنے کا آغاز ثابت ہو سکتی ہیں، جو اِس شمالی افریقی خطے کو اپنا مضبوط ٹھکانہ خیال کرتے ہوئے، یہاں قدم جمانے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

امریکہ کی افریقی کمان نے منگل کو سرطے میں داعش کے آٹھ نئے ٹھکانوں پر نئی فضائی کارروائیاں کرنے کا اعلان کیا۔ سرطے ایک کلیدی ساحلی شہر ہے جو دہشت گرد گروپ کی کارروائیوں کا اڈا خیال کیا جاتا ہے۔

خصوصی امریکی افواج بھی اِسی علاقے میں موجود ہیں، جو رابطے کا کچھ کام کرتی ہیں، حالانکہ اہل کار نے مزید تفصیل سے معذرت کی۔

اب تک امریکہ نے ’آپریشن آڈیسی لائٹننگ‘ کے ایک حصے کے طور پر داعش کے خلاف کُل 28 فضائی کارروائیاں کی ہیں، جِن کا آغاز یکم اگست سے کیا گیا، جس کے لیے قومی مصالحت کی لیبیائی حکومت نے درخواست کی تھی۔

حکومت کی وفادار افواج داعش کے لڑاکوں کے خلاف ٹھوس پیش رفت حاصل کرتی رہی ہیں، اور داعش کو سرطے کے وسط سے پیچھے دھکیلا جا چکا ہے، یہ صورت حال تب دیکھی گئی جب سخت مزاحمت درپیش تھی جو تھم چکی ہے۔

تاہم، امریکی فضائی کارروائیوں کے علاوہ یہ بات ابھی واضح نہیں آیا کتنی مزید مدد درکار ہوگی۔

امریکہ، برطانیہ اور فرانس تمام کی خصوصی افواج لیبیا میں موجود ہیں، جو بڑھتے ہوئے تعاون کی تیاری کر رہی ہیں۔ تاہم، ہر ملک، بشمول اٹلی نے نئی لیبیائی حکومت کی خاص درخواست کی صورت میں مزید مدد کا یقین دلایا ہے۔

ایک برطانوی اہل کار نے بتایا کہ ’’ہم لیبیا کی نئی حکومت کی حمایت کرنے پر تیار ہیں۔ ابھی تک، اُس نے مدد کی کوئی درخواست نہیں کی‘‘۔