داعش کی سرکوبی کے لیے متحدہ عرب امارات فوج شام بھیجنے پر رضا مند

United Arab Emirates, Army

United Arab Emirates, Army

ابوظہبی (جیوڈیسک) متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب کی درخواست پر اپنی فوج شام بھیجنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے ریاستی وزیر برائے خارجہ امور انور گرگاش نے ایک بیان میں کہا کہ ان کا ملک شام میں داعش کے خلاف کارروائی کے لیے زمینی افواج بھیجنے پر رضامند ہے۔۔

بشار الاسد حکومت کے وزیر دفاع کے دورہ ماسکو اور وہاں شامی سفیر کی گیس اور تیل کی سب سے بڑی روسی کمپنی “گیز پروم” کے ساتھ بات چیت ہوئی، شامی حکومت نئے اقتصادی اور فوجی معاہدوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔